حدیث نمبر: 2187
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ ، ثنا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ ، وَقَالَ : فَقُلْتُ : قَدِ اعْتَرَضَ فِي السَّمَاءِ وَاحْمَرَّ ، فَقَالَ " ائْتِ الآنَ بِشَرَابِي " ، قَالَ : وَقَالَ يَوْمًا ، آخَرَ : " قُمْ عَلَى الْبَابِ بَيْنِي وَبَيْنَ الْفَجْرِ " . وَهَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.محمد محی الدین
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”میں نے یہ کہا: چوڑائی کی سمت روشنی ہے اور وہ سرخ ہے، تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اب میرے لیے پینے کا سامان لے آؤ۔“ راوی بیان کرتے ہیں: ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ایک دن سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم دروازے پر کھڑے رہو (میرے اور فجر کے درمیان) اور جب (فجر ہو جائے)، تو مجھے بتا دینا۔ یہ روایت مستند ہے۔