حدیث نمبر: 2184
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا يَحْيَى بْنُ الْمُغِيرَةِ أَبُو سَلَمَةَ الْمَخْزُومِيُّ ، ثنا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ ، أَنَّهُ بَلَغَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " هُمَا فَجْرَانِ ، فَأَمَّا الَّذِي كَأَنَّهُ ذَنَبُ السَّرْحَانِ فَإِنَّهُ لا يُحِلُّ شَيْئًا وَلا يُحَرِّمُهُ ، وَأَمَّا الْمُسْتَطِيلُ الَّذِي عَارَضَ الأُفُقَ فَفِيهِ تَحِلُّ الصَّلاةُ وَيَحْرُمُ الطَّعَامُ " . هَذَا مُرْسَلٌ.محمد محی الدین
محمد بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: مجھے اس بات کا پتا چلا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”فجر دو طرح کی ہوتی ہے، ایک جو بھیڑیے کی دم کی طرح کی ہوتی ہے، وہ کسی چیز کو حلال یا حرام نہیں کرتی، تاہم جو چوڑائی کی سمت میں پھیلتی ہے، اس میں نماز پڑھنا حلال ہو جاتا ہے اور سحری کا (کھانا) حرام ہو جاتا ہے۔“ یہ روایت مرسل ہے۔