حدیث نمبر: 2183
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ مَنِيعٍ ، ثنا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ أَبُو الْفَضْلِ الْخُوَارِزْمِيُّ ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَبِيعَةَ بْنَ يَزِيدَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَائِشٍ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " الْفَجْرُ فَجْرَانِ ، فَأَمَّا الْمُسْتَطِيلُ فِي السَّمَاءِ فَلا يَمْنَعَنَّ السَّحُورَ وَلا تَحِلُّ فِيهِ الصَّلاةُ ، وَإِذَا اعْتَرَضَ فَقَدْ حَرُمَ الطَّعَامُ ، فَصَلِّ صَلاةَ الْغَدَاةِ " . إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.محمد محی الدین
عبدالرحمن بن عائش، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، وہ یہ فرماتے ہیں: ”فجر دو طرح کی ہوتی ہے، ایک وہ جو آسمان میں لمبائی کی سمت میں پھیلتی ہے، یہ آدمی کی سحری میں رکاوٹ نہیں ہوتی، اس وقت میں نماز (فجر) ادا کرنا جائز نہیں، لیکن جب یہ چوڑائی کی سمت میں پھیل جائے، تو اس وقت (سحری کا) کھانا حرام ہو جاتا ہے اور اس وقت آپ صبح کی نماز ادا کر سکتے ہیں۔“ یہ روایت مستند ہے۔