حدیث نمبر: 2182
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا عَبْدُ الأَعْلَى ، ثنا حَمَّادٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا سَمِعَ أَحَدُكُمُ النِّدَاءَ وَالإِنَاءُ عَلَى يَدِهِ فَلا يَضَعْهُ حَتَّى يَقْضِيَ حَاجَتَهُ مِنْهُ " . قَالَ أَبُو دَاوُدَ : أَسْنَدَهُ رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، كَمَا قَالَ عَبْدُ الأَعْلَى.
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب کوئی شخص اذان کی آواز سنے اور برتن اس کے ہاتھ میں ہو، تو اس وقت نہ رکھے، جب تک اس سے اپنی ضرورت پوری نہ کرے۔“ امام ابوداؤد بیان کرتے ہیں: اس روایت کی سند کو روح بن عبادہ نامی راوی نے اسی طرح نقل کیا ہے، جیسے عبدالاعلیٰ نے بیان کیا ہے۔

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب الصيام / حدیث: 2182
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «إسناده حسن ، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 734، 745، 1557، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2350، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8116، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2182، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 9603، 10779، 10780»
«قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، أبو داود فى ((سننه)) برقم: 2350»