حدیث نمبر: 2179
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا أَزْهَرُ بْنُ جَمِيلٍ ، ثنا ابْنُ سَوَاءٍ ، ثنا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ " ، ثُمَّ ذَكَرِ مِثْلَهُ إِلَى آخِرِهِ ، وَلَمْ يَذْكُرِ : الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ . رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ مِنَ الثِّقَاتِ.محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”چاند کو دیکھ کر روزے رکھنا شروع کر دو۔“ پھر انہوں نے اس کے حسب سابق حدیث نقل کی ہے، لیکن اس میں اس بات کا ذکر نہیں کیا: ”مہینہ بعض اوقات انتیس دن کا ہوتا ہے۔“ اس روایت کے راوی روح بن قاسم ثقہ ہیں۔