حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَثنا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْبُسْرِيُّ ، نا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، نا أَيُّوبُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : " إِنَّمَا الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ ، فَلا تَصُومُوا حَتَّى تَرَوْهُ ، وَلا تُفْطِرُوا حَتَّى تَرَوْهُ ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَتِمُّوا الْعِدَّةَ ثَلاثِينَ ، فِطْرُكُمْ يَوْمَ تُفْطِرُونَ ، وَأُضْحِيَتُكُمْ يَوْمَ تُضَحُّونَ ، وَكُلُّ عَرَفَةَ مَوْقِفٌ ، وَكُلُّ مِنًى مَنْحَرٌ ، وَكُلُّ فِجَاجِ مَكَّةَ مَنْحَرٌ " . رَوَاهُ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ وَرَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”مہینہ بعض اوقات انتیس دن کا بھی ہوتا ہے، اس لیے تم روزے رکھنا اس وقت تک شروع نہ کر لو، جب تک تم چاند دیکھ نہ لو اور روزے رکھنا اس وقت تک بند نہ کرو، جب تک اسے نہ دیکھ لو اور اگر بادل چھائے ہوں، تو تیس کی تعداد پوری کر لو، تمہاری عیدالفطر اس دن ہو گی، جب سب لوگ عیدالفطر کریں گے اور عیدالاضحی اس دن ہو گی، جب سب لوگ عیدالاضحی کریں گے، عرفہ سارے کا سارا وقوف کرنے کی جگہ ہے، منی سارے کا سارا قربانی کرنے کی جگہ ہے اور مکہ کی ہر گلی قربانی کرنے کی جگہ ہے۔“ حماد بن زید نے اس روایت کو ایوب کے حوالے سے نقل کیا ہے اور اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔