حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ دَاوُدَ ، ثنا آدَمُ ، ثنا شُعْبَةُ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَوْ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمُ الشَّهْرُ فَعُدُّوا ثَلاثِينَ " ، يَعْنِي عُدُّوا شَعْبَانَ ثَلاثِينَ . صَحِيحٌ عَنْ شُعْبَةَ ، كَذَا رَوَاهُ آدَمُ ، عَنْ شُعْبَةَ . وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ ، عَنْ آدَمَ ، عَنْ شُعْبَةَ ، وَقَالَ فِيهِ : فَعُدُّوا شَعْبَانَ ثَلاثِينَ ، وَلَمْ يَقُلْ : يَعْنِي.سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں) سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اسے (پہلی کے چاند کو) دیکھ کر روزے رکھنا شروع کرو اور اسے دیکھ کر ہی روزے رکھنا ختم کرو اور اگر بادل چھائے ہوئے ہوں، تو تیس کی تعداد پوری کرو۔“ امام دارقطنی بیان کرتے ہیں: یعنی شعبان کے تیس دن کی تعداد پوری کر لو۔ یہ روایت شعبہ سے منقول ہونے کے حوالے سے مستند ہے، امام بخاری رحمہ اللہ نے اس روایت کو آدم کے حوالے سے شعبہ سے نقل کیا ہے اور اس میں یہ الفاظ ہیں: ”تم شعبان کے مہینے کی تیس دن کی تعداد پوری کر لو۔“ اس روایت میں لفظ ”یعنی“ نقل نہیں کیا گیا ہے۔