حدیث نمبر: 2170
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُبَشِّرٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، ثنا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا تَقَدَّمُوا الشَّهْرَ ، لا تَصُومُوا حَتَّى تَرَوُا الْهِلالَ أَوْ تُكْمِلُوا الْعِدَّةَ ثَلاثِينَ ، ثُمَّ تَصُومُوا وَلا تُفْطِرُوا حَتَّى تَرَوُا الْهِلالَ أَوْ تُتِمُّوا أَوْ تُكْمِلُوا الْعِدَّةَ ثَلاثِينَ " . وَهَذَا مِثْلُهُ .محمد محی الدین
ربعی بن حراش، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی کے حوالے سے نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”(رمضان کے) مہینے سے پہلے (احتیاط کے طور پر روزہ) نہ رکھو، روزے رکھنا اس وقت تک شروع نہ کرو، جب تک چاند نہ دیکھ لو یا تیس کی تعداد مکمل نہ کر لو، پھر روزے رکھنا شروع کرو اور اس وقت تک روزے رکھنا ختم نہ کرو، جب تک (شوال کا چاند) نہ دیکھ لو یا تیس کی تعداد مکمل نہ کر لو۔“