حدیث نمبر: 2169
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، ثنا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ التَّيْمِيُّ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَلا لا تَقَدَّمُوا الشَّهْرَ حَتَّى تَرَوُا الْهِلالَ أَوْ تُكْمِلُوا الْعِدَّةَ ، وَلا تُفْطِرُوا حَتَّى تَرَوُا الْهِلالَ أَوْ تُكْمِلُوا الْعِدَّةَ " . كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.محمد محی الدین
ربعی بن حراش، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بیان کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خبردار! (رمضان کے) مہینے سے پہلے (احتیاط کے طور پر روزہ نہ رکھو) اس وقت تک جب تک تم چاند نہیں دیکھ لیتے، تیس دنوں کی تعداد پوری کر لو) اور روزے رکھنا اس وقت تک بند نہ کرو، جب تک تم چاند نہیں دیکھ لیتے (یا تعداد پوری نہیں کرتے)۔“ اس روایت کے تمام راوی ثقہ ہیں۔