حدیث نمبر: 2167
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ مِنْ أَصْلِهِ ، ثنا أَبُو زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو ، ثنا أَبُو مُسْهِرٍ ، ثنا مَالِكٌ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا تَصُومُوا حَتَّى تَرَوُا الْهِلالَ ، وَلا تُفْطِرُوا حَتَّى تَرَوُا الْهِلالَ ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَصُومُوا ثَلاثِينَ " . هُوَ فِي الْمُوَطَّأِ عَنْ نَافِعٍ ، وَابْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : فَاقْدُرُوا لَهُ.محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”روزے رکھنا اس وقت تک شروع نہ کرو، جب تک پہلی کا چاند نہ دیکھ لو اور اس وقت تک ختم نہ کرو، جب تک پہلی کا چاند نہ دیکھ لو، اگر بادل چھائے ہوئے ہوں، تو تیس دن روزے رکھو۔“ یہ روایت موطا میں نافع کے حوالے سے، ابن دینار کے حوالے سے، ابن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: ”تم اس کی گنتی پوری کرو۔“