حدیث نمبر: 2157
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ الْعَيْشِيُّ ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : جَاءَ أَعْرَابِيٌّ لَيْلَةَ هِلالِ رَمَضَانَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي قَدْ رَأَيْتُ الْهِلالَ ، فَقَالَ : " تَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ ؟ " ، قَالَ : نَعَمْ ، فَنَادَى فِي النَّاسِ أَنْ صُومُوا . وَرَوَاهُ شُعْبَةُ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، مُرْسَلا.محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: رمضان کے چاند والی رات میں ایک شخص آیا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے چاند دیکھ لیا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں؟“ اس نے عرض کی: جی ہاں! تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلان کروایا: ”تم لوگ روزہ رکھو۔“ اس روایت کو شعبہ نامی راوی نے ثوری سے مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔