حدیث نمبر: 2154
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ سُورِينَ ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ ، وَحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : إِنِّي رَأَيْتُ الْهِلالَ ، فَقَالَ : " أَتَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ ؟ " ، قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : " يَا بِلالُ ، نَادِ فِي النَّاسِ أَنْ يَصُومُوا غَدًا " . الْمَعْنَى مُتَقَارِبٌ .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: ایک دیہاتی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا: میں نے چاند دیکھا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں؟“ اس نے جواب دیا: جی ہاں! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے بلال! لوگوں کے درمیان اعلان کر دو کہ وہ کل روزہ رکھیں۔“ اس حدیث کا مفہوم (پہلے والی روایت کے) مفہوم کے قریب ہے۔