سنن الدارقطني
كتاب زكاة الفطر— صدقہ فطر کا بیان
بَابٌ فِي جِزْيَةِ الْمَجُوسِ وَمَا رُوِيَ فِي أَحْكَامِهِمْ باب: مجوسیوں کا جزیہ اور ان کے احکامات کے بارے میں جو روایات منقول ہیں
حدیث نمبر: 2145
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، وَالْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ الْبَزَّازُ ، سَمِعْتُ أَبَا عَاصِمٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : " لَوْلا أَنِّي رَأَيْتُ أَصْحَابِي أَخَذُوا الْجِزْيَةَ مِنَ الْمَجُوسِ مَا أَخَذْتُهَا مِنْهُمْ ، وَتَلا : قَاتِلُوا الَّذِينَ لا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَلا بِالْيَوْمِ الآخِرِ وَلا يُحَرِّمُونَ مَا حَرَّمَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ سورة التوبة آية 29 ، إِلَى آخِرِ الآيَةِ حَتَّى يُعْطُوا الْجِزْيَةَ عَنْ يَدٍ وَهُمْ صَاغِرُونَ سورة التوبة آية 29 " .محمد محی الدین
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اگر میں نے اپنے ساتھیوں کو مجوسیوں سے جزیہ وصول کرتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا، تو میں ان سے اسے وصول نہ کرتا۔ پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور تم ان لوگوں کے ساتھ جنگ کرو جو اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان نہیں رکھتے ہیں اور جس چیز کو اللہ اور اس کے رسول نے حرام قرار دیا ہے، وہ اسے حرام نہیں سمجھتے ہیں۔“ یہ آیت آخر تک ہے: ”یہاں تک کہ وہ جزیہ ادا کریں، جبکہ وہ ذلیل ہوں۔“