حدیث نمبر: 2132
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ دَاوُدَ الْمُنْكَدِرِيُّ ، وَيَحْيَى بْنُ الْمُغِيرَةِ أَبُو سَلَمَةَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ أَبُو عُتْبَةَ ، قَالُوا : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، ثنا الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، " أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِإِخْرَاجِ زَكَاةِ الْفِطْرِ ، أَنْ تُؤَدَّى قَبْلَ خُرُوجِ النَّاسِ إِلَى الصَّلاةِ " . وَأَنَّ عَبْدَ اللَّهِ كَانَ يُؤَدِّي قَبْلَ ذَلِكَ بِيَوْمٍ أَوْ يَوْمَيْنِ.محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کا حکم دیا تھا، لوگوں کے نماز عید ادا کرنے جانے سے پہلے صدقہ فطر ادا کر دیا جائے (راوی بیان کرتے ہیں) سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما خود عید سے ایک یا دو دن پہلے صدقہ فطر ادا کر دیا کرتے تھے۔