حدیث نمبر: 2113
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَيْلانَ ، ثنا الْحَسَنُ الْبَزَّازُ ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ قَالَ فِي صَدَقَةِ الْفِطْرِ : " عَنْ كُلِّ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ ، حُرٍّ وَعَبْدٍ نِصْفَ صَاعٍ مِنْ بُرٍّ ، أَوْ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ " . كَذَا حَدَّثَنَا مَرْفُوعًا .محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ فطر کے بارے میں یہ فرمایا: ”یہ ہر چھوٹے اور بڑے، آزاد اور غلام کی طرف سے ادا کیا جائے گا، جو گندم کا نصف صاع ہو گا یا کھجور کا ایک صاع ہو گا۔“ راوی نے اسے اسی طرح مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے۔