حدیث نمبر: 2092
ثنا ابْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ يُوسُفَ الرَّقِّيُّ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحُنَيْنِيُّ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ : " فَرَضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَكَاةَ الْفِطْرِ عَلَى كُلِّ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ ذَكَرٍ وَأُنْثَى ، عَبْدٍ وَحُرٍّ ، صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ طَعَامٍ ، أَوْ صَاعًا مِنْ زَبِيبٍ أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ ، أَوْ صَاعًا مِنْ أَقِطٍ " .محمد محی الدین
کثیر بن عبداللہ اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر چھوٹے بڑے، مذکر مؤنث، غلام و آزاد پر صدقہ فطر کی ادائیگی لازم قرار دی ہے، جو کھجور کا ایک صاع ہو گا یا اناج کا ایک صاع ہو گا، کشمش کا ایک صاع ہو گا یا جو کا ایک صاع ہو گا یا پنیر کا ایک صاع ہو گا۔