حدیث نمبر: 2086
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ويَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَطَّارَانِ ، قَالا : ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، ثنا أَبُو عَثْمَةَ ، ثنا كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : " رَتَّبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الزَّكَاةَ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ زَبِيبٍ ، أَوْ صَاعًا مِنْ أَقِطٍ أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ " .محمد محی الدین
کثیر بن عبداللہ اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ فطر کی ادائیگی ہر مسلمان پر لازم قرار دی ہے، جو کھجور کا ایک صاع ہو گا یا کشمش کا ایک صاع ہو گا یا پنیر کا ایک صاع ہو گا یا جو کا ایک صاع ہو گا۔