حدیث نمبر: 2081
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْمَرْوَزِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ صَارِخًا يَصْرُحُ فِي بَطْنِ مَكَّةَ أَلا إِنَّ صَدَقَةَ الْفِطْرِ ، مِثْلَهُ وَزَادَ فِيهِ حَاضِرٍ أَوْ بَادٍ .محمد محی الدین
عمرو بن شعیب بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو بھیجا، جس نے مکہ کے نشیب میں بلند آواز میں یہ اعلان کیا: ”یاد رکھنا صدقہ فطر (کی ادائیگی لازم ہے)۔“ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث بیان کی ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ زائد ہیں: ”ہر شہری اور دیہاتی پر لازم ہے۔“