حدیث نمبر: 208
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، نا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ ، نا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، نا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يُغْسَلُ الإِنَاءُ مِنَ الْهِرِّ كَمَا يُغْسَلُ مِنَ الْكَلْبِ " . لا يُثْبَتُ هَذَا مَرْفُوعًا ، وَالْمَحْفُوظُ مِنْ قَوْلِ أَبِي هُرَيْرَةَ وَاخْتُلِفَ عَنْهُ .محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلی کے منہ ڈالنے پر برتن کو اسی طرح دھویا جائے گا جیسے کتے کے منہ ڈالنے پر دھویا جاتا ہے۔“ شیخ (امام دارقطنی) فرماتے ہیں: یہ روایت ”مرفوع“ طور پر مستند نہیں ہے اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے قول کے طور پر زیادہ مستند ہے اور اس بارے میں بھی اختلاف کیا گیا ہے۔