حدیث نمبر: 2077
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُفَضَّلِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الأَشْعَرِيُّ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ هَمَّامٍ ، حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ مُوسَى الرِّضَا ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ آبَائِهِ ، " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَضَ زَكَاةَ الْفِطْرِ عَلَى الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ ، وَالذَّكَرِ وَالأُنْثَى مِمَّنْ تَمُونُونَ " .محمد محی الدین
امام علی رضا رضی اللہ عنہ، امام موسیٰ کاظم رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ان کے والد (امام جعفر صادق رحمہ اللہ) کے حوالے سے ان کے دادا (امام محمد باقر رحمہ اللہ) کے حوالے سے ان کے آباء و اجداد (یعنی امام زین العابدین، امام حسین اور سیدنا علی رضی اللہ عنہما کے حوالے سے) یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر چھوٹے اور بڑے اور مذکر و مؤنث پر صدقہ فطر کی ادائیگی لازمی قرار دی ہے، جو آپ کے زیر کفالت ہوں۔