سنن الدارقطني
كتاب زكاة— زکوۃ کا بیان
بَابُ الْحَثِّ عَلَى إِخْرَاجِ الصَّدَقَةِ وَبَيَانِ قِسْمَتِهَا باب: صدقہ دینے کی ترغیب اور اس کی تقسیم کا طریقہ
حدیث نمبر: 2065
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثنا أَبُو سِنَانٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ، قَالَ : قَدِمَ نَاسٌ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ بِخَيْلٍ وَرَقِيقٍ ، فَقَالُوا لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ : خُذْ صَدَقَتَهَا ، فَقَالَ " مَا أَعْلَمُ أَحَدًا فَعَلَهُ قَبْلِي حَتَّى أَسْأَلَ " ، ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ.محمد محی الدین
عاصم بن ضمرہ بیان کرتے ہیں: شام سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ گھوڑے اور غلام لے کر آئے، انہوں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے کہا: ”آپ ان کی زکوٰۃ وصول کر لیں۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میرے علم کے مطابق، مجھ سے پہلے کسی نے ایسا نہیں کیا، میں اس بارے میں دریافت کروں گا۔“ (اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے)۔