سنن الدارقطني
كتاب زكاة— زکوۃ کا بیان
بَابُ الْحَثِّ عَلَى إِخْرَاجِ الصَّدَقَةِ وَبَيَانِ قِسْمَتِهَا باب: صدقہ دینے کی ترغیب اور اس کی تقسیم کا طریقہ
حدیث نمبر: 2061
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ يُوسُفَ أَبُو عَمْرٍو ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثنا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : " بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِينَا سَاعِيًا فَأَخَذَ الصَّدَقَةَ مِنْ أَغْنِيَائِنَا فَرَدَّهَا فِي فُقَرَائِنَا ، وَكُنْتُ غُلامًا يَتِيمًا لا مَالَ لِي ، فَأَعْطَانِي قَلُوصًا " .محمد محی الدین
عون بن ابوحجیفہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا اہل کار ہماری طرف بھیجا، اس نے ہمارے خوشحال لوگوں سے زکوٰۃ وصول کر کے ہمارے غریب لوگوں کو دے دی، میں اس وقت یتیم (یا نابالغ) لڑکا تھا، میرے پاس کوئی مال نہیں تھا، تو اس نے مجھے ایک قلوص دی۔