سنن الدارقطني
كتاب زكاة— زکوۃ کا بیان
بَابُ الْحَثِّ عَلَى إِخْرَاجِ الصَّدَقَةِ وَبَيَانِ قِسْمَتِهَا باب: صدقہ دینے کی ترغیب اور اس کی تقسیم کا طریقہ
حدیث نمبر: 2060
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، ثنا عُمَرُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مُقَدَّمٍ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : " بَعَثَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَاعِيًا فَأَخَذَ الصَّدَقَةَ مِنْ أَغْنِيَائِنَا ، فَقَسَمَهَا فِي فُقَرَائِنَا ، وَأَمَرَ لِي بِقَلُوصٍ " .محمد محی الدین
عون بن ابوحجیفہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری طرف زکوٰۃ وصول کرنے والا شخص بھیجا، اس نے ہمارے خوشحال لوگوں سے زکوٰۃ وصول کی اور پھر ہمارے غریب لوگوں میں تقسیم کی، اس نے مجھے ایک قلوص دینے کی ہدایت کی۔