سنن الدارقطني
كتاب زكاة— زکوۃ کا بیان
بَابٌ فِي قَدْرِ الصَّدَقَةِ فِيمَا أَخْرَجَتِ الْأَرْضُ وَخَرَصَ الثِّمَارُ باب: زمین سے ہونے والی پیداوار میں صدقے کی مقدار کیا ہوگی ؟ نیز پھلوں کا اندازہ لگانا
حدیث نمبر: 2037
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَذْكُرُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " فِيمَا سَقَتِ الأَنْهَارُ وَالْعُيُونُ الْعُشْرُ ، وَفِيمَا سُقِيَ بِالسَّانِيَةِ نِصْفُ الْعُشْرِ " .محمد محی الدین
ابوزبیر بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو ذکر کرتے ہوئے سنا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جس زمین کو نہر یا چشمے کے ذریعے سیراب کیا جاتا ہو، اس میں دسویں حصے کی ادائیگی لازم ہو گی اور زمین کو سانیہ کے ذریعے سیراب کیا جاتا ہو، اس میں نصف عشر کی ادائیگی لازم ہو گی۔“