سنن الدارقطني
كتاب زكاة— زکوۃ کا بیان
بَابُ زَكَاةِ مَالِ التِّجَارَةِ وَسُقُوطِهَا عَنِ الْخَيْلِ وَالرَّقِيقِ باب: تجارت کے مال کی زکوۃ اداکرنانیز گھوڑے اور غلام کی زکوۃ معاف کرنا
قَالَ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ : وَثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، مِثْلَهُ.سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے یہ (تحریر کیا): ”اللہ تعالیٰ کے نام سے آغاز کرتے ہوئے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔ یہ سمرہ بن جندب کی جانب سے ان کے بیٹوں کے لیے ہے۔ تم سب کو سلام ہو۔ اما بعد! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ہمارے غلاموں کے بارے میں یہ حکم دیا تھا: وہ غلام جو آدمی کے کام کاج کے لیے استعمال ہوتے ہیں، آدمی نے انہیں فروخت نہیں کرنا ہوتا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا تھا: ہم ان میں سے کوئی زکوٰۃ ادا نہیں کریں گے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ جس غلام کو فروخت کرنے کے لیے تیار کیا جاتا ہے، اس کی زکوٰۃ ہم ادا کریں گے۔“