حدیث نمبر: 201
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، نا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : " فِي الْهِرِّ يَلَغُ فِي الإِنَاءِ ، قَالَ : اغْسِلْهُ مَرَّةً وَأَهْرِقْهُ " .محمد محی الدین
محمد بن سیرین، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: انہوں نے بلیوں کے بارے میں یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اگر وہ کسی برتن میں منہ ڈال دے تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تم اسے ایک مرتبہ دھولو اور اس میں موجود پانی کو بہا دو۔“