سنن الدارقطني
كتاب زكاة— زکوۃ کا بیان
بَابُ الْغَنِيِّ الَّذِي يُحْرَمُ السُّؤَالَ باب: وہ خوشحالی جو مانگنے کو حرام کردیتی ہے
حدیث نمبر: 2003
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَبُو هِشَامٍ ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، ثنا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، نَحْوَهُ ، وَقَالَ : " خَمْسُونَ دِرْهَمًا " . قَالَ الشَّيْخُ : الأَوَّلُ وَهْمٌ قَوْلُهُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، وَإِنَّمَا هُوَ حَكِيمُ بْنُ جُبَيْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَتَرَكَهُ شُعْبَةُ وَغَيْرُهُ.محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں ’پچاس درہم‘ کے الفاظ ہیں۔ امام دارقطنی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: پہلی روایت میں راوی کو وہم ہوا ہے، انہوں نے اسے ابواسحاق کے حوالے سے نقل کر دیا ہے، یہ صاحب حکیم بن جبیر ہیں اور یہ ضعیف ہیں، شعبہ اور دیگر محدثین نے انہیں متروک قرار دیا ہے۔