سنن الدارقطني
كتاب زكاة— زکوۃ کا بیان
بَابٌ: لَيْسَ فِي مَالِ الْمُكَاتَبِ زَكَاةٌ حَتَّى يُعْتَقَ باب: مکاتب غلام جب تک آزاد نہ ہوجائے ‘ اس کے مال میں زکوۃ واجب نہیں ہوتی
حدیث نمبر: 1964
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، ثنا يَحْيَى ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، ثنا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : " كَانَ لامْرَأَةِ ابْنِ مَسْعُودٍ حُلِيُّ ، فَقَالَتْ لابْنِ مَسْعُودٍ : أُعْطِي زَكَاتَهُ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَتْ : أُعْطِي ابْنَ أَخِي يَتِيمًا ؟ قَالَ : نَعَمْ " .محمد محی الدین
ابراہیم نخعی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی اہلیہ کے زیورات تھے، اس خاتون نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: ”کیا میں اس کی زکوٰۃ ادا کروں گی؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں!“ اس خاتون نے دریافت کیا: ”کیا میں اپنے یتیم بھتیجے کو یہ دے دوں؟“ انہوں نے فرمایا: ”جی ہاں!“