حدیث نمبر: 1953
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ زِيَادٍ ، ثنا نَصْرُ بْنُ مُزَاحِمٍ ، ثنا أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ الْحَبْحَابِ بِهَذَا مِثْلَهُ ، وَزَادَ قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، " فِي الْمَالِ حَقٌّ سِوَى الزَّكَاةِ ، قَالَ : نَعَمْ " ، ثُمَّ قَرَأَ وَآتَى الْمَالَ عَلَى حُبِّهِ.محمد محی الدین
یہ روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ زائد ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا مال میں زکوٰۃ کے علاوہ بھی کوئی حق ہوتا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہاں!“ پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور وہ اپنی ہی پسند کے ساتھ اپنا مال دیتا ہے۔“