سنن الدارقطني
كتاب زكاة— زکوۃ کا بیان
بَابٌ: لَيْسَ فِي الْخَضْرَاوَاتِ صَدَقَةٌ باب: سبزیوں میں زکوۃ لازم نہیں ہوتی
حدیث نمبر: 1927
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا الْيَسَعُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ طَاوُسٍ ، قَالَ : أُتِيَ مُعَاذٌ فِي وَقْصِ الْبَقَرَةِ ، فَقَالَ : " لَمْ يَأْمُرْنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهَا بِشَيْءٍ ، قَالَ : وَهُنَّ مَا دُونَ الثَّلاثِينَ " .محمد محی الدین
طاؤس بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں گائے کا بچہ لایا گیا، تو انہوں نے فرمایا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس کے بارے میں کوئی حکم نہیں دیا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: ان کی تعداد ٣٠ سے کم تھی۔