سنن الدارقطني
كتاب زكاة— زکوۃ کا بیان
بَابُ مَا يَجِبُ فِيهِ الزَّكَاةِ مِنَ الْحَبِّ باب: کتنے اناج میں زکوۃ لازم ہوتی ہے
حدیث نمبر: 1905
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ ، نا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، ثنا أَشْعَثُ بْنُ عَطَّافٍ ، ثنا الْعَرْزَمِيُّ ، ثنا عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : سُئِلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو عَنِ الْجَوْهَرِ ، وَالدُّرِّ ، وَالْفُصُوصِ ، وَالْخَرَزِ ، وَعَنْ نَبَاتِ الأَرْضِ ، الْبَقْلِ ، وَالْقِثَّاءِ ، وَالْخِيَارِ ، فَقَالَ " لَيْسَ فِي الْحَجَرِ زَكَاةٌ ، وَلَيْسَ فِي الْبُقُولِ زَكَاةٌ ، إِنَّمَا سَنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ ، وَالتَّمْرِ وَالزَّبِيبِ " .محمد محی الدین
عمرو بن شعیب اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمرو سے جواہر، موتیوں، قیمتی پتھروں، چھوٹے موتیوں (یا حبشی موتیوں) کے بارے میں اور زمین میں اگنے والے نباتات جیسے جواہرات، موتی، نگینہ، ریشم، زمین میں سے اگنے والی سبزی، ترکاری، ککڑی وغیرہ کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے فرمایا: ”کسی بھی پتھر میں زکوٰۃ لازم نہیں ہوتی اور سبزیوں میں بھی زکوٰۃ لازم نہیں ہوتی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف گندم، جو، کھجور اور انگور میں (عشر کی) ادائیگی فرض کی ہے۔“