سنن الدارقطني
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان
بَابُ تَخْفِيفِ الْقِرَاءَةِ لِحَاجَةٍ باب: کسی کام کی وجہ سے قرأت کو مختصر کردینا
حدیث نمبر: 1878
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَادَةَ ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ أَيْمَنَ مَوْلَى بَنِي مَخْزُومٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ تَبِيعٍ ، عَنْ كَعْبٍ ، قَالَ : " مَنْ صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ بَعْدَ الْعِشَاءِ فَقَرَأَ فِيهِنَّ وَأَحْسَنَ رُكُوعَهُنَّ وَسُجُودَهُنَّ ، كَانَ أَجْرُهُ كَأَجْرِ مَنْ صَلاهُنَّ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ " .محمد محی الدین
سیدنا کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جو شخص عشاء کی نماز کے بعد چار رکعت ادا کرے، ان میں قراءت کرے، ان میں اچھی طرح رکوع اور سجدہ کرے، تو اس شخص کو اس نماز کا اسی طرح اجر ملے گا، جس طرح شب قدر میں ان رکعتوں کو ادا کرنے کا اجر ملتا ہے۔