سنن الدارقطني
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان
بَابُ تَخْفِيفِ الْقِرَاءَةِ لِحَاجَةٍ باب: کسی کام کی وجہ سے قرأت کو مختصر کردینا
حدیث نمبر: 1874
حَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي السَّوْدَاءِ ، عَنِ ابْنِ سَابِطٍ ، " أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الصُّبْحَ فَقَرَأَ بِسِتِّينَ آيَةً ، فَسَمِعَ صَوْتَ صَبِيٍّ فَرَكَعَ ، ثُمَّ قَامَ فَقَرَأَ آيَتَيْنِ ، ثُمَّ رَكَعَ " .محمد محی الدین
ابن سابط بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز ادا کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سات آیات تلاوت کیں، پھر آپ نے ایک بچے (کے رونے) کی آواز سنی، تو آپ رکوع میں چلے گئے، پھر اس کے بعد آپ (دوسری رکعت میں) کھڑے ہوئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو آیات کی تلاوت کی اور رکوع میں چلے گئے۔