سنن الدارقطني
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان
بَابُ الْإِشَارَةِ فِي الصَّلَاةِ باب: نماز کے دوران اشارہ کرنا
حدیث نمبر: 1866
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي دَاوُدَ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ الأَخْنَسِ ، عَنْ أَبِي غَطَفَانَ الْمُرِّيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " التَّسْبِيحُ لِلرِّجَالِ ، وَالتَّصْفِيقُ لِلنِّسَاءِ ، وَمَنْ أَشَارَ فِي صَلاتِهِ إِشَارَةً تُفْهَمُ عَنْهُ فَلْيُعِدْهَا " .محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”(امام کو متوجہ کرنے کے لیے) ’سبحان اللہ‘ کہنے کا حکم مردوں کے لیے ہے اور تالی بجانے کا حکم عورتوں کے لیے ہے اور جو شخص نماز کے دوران کوئی ایسا اشارہ کرے جو سمجھ میں آ جائے، تو وہ شخص دوبارہ اس نماز کو ادا کرے گا۔“