سنن الدارقطني
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان
بَابُ الِالْتِفَاتِ فِي الصَّلَاةِ بِعُذْرٍ باب: کسی عذر کی وجہ سے نماز کے دوران ادھر ادھر دیکھنا
حدیث نمبر: 1864
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، ثنا مَحْمُودُ بْنُ آدَمَ ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَلْتَفِتُ فِي صَلاتِهِ يَمِينًا وَشِمَالا وَلا يَلْوِي عُنُقَهُ خَلْفَ ظَهْرِهِ " . تَفَرَّدَ بِهِ الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، مُتَّصِلا ، وَأَرْسَلَهُ غَيْرُهُ.محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے دوران دائیں بائیں طرف دیکھ لیا کرتے تھے، البتہ آپ گردن موڑ کر اپنی پشت کی طرف نہیں دیکھتے تھے۔ اس روایت کو متصل روایت کے طور پر نقل کرنے میں فضل بن موسیٰ نامی راوی منفرد ہیں۔ دیگر راویوں نے اسے مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔