سنن الدارقطني
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان
بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْقَبْرِ باب: قبرپر (نماز جنازہ) ادا کرنا
حدیث نمبر: 1850
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نا بِشْرٌ ، وَمَطَرٌ ، قَالا : نا سُفْيَانُ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ ، قَالَ : لَمَّا جَاءَ نَعْيُ جَعْفَرٍ ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اصْنَعُوا لآلِ جَعْفَرٍ طَعَامًا فَإِنَّهُ قَدْ أَتَاهُمْ مَا يَشْغَلُهُمْ ، أَوْ أَمْرٌ يَشْغَلُهُمْ " .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا جعفر طیار رضی اللہ عنہ کے انتقال کی خبر آئی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جعفر کے گھر والوں کے لیے کھانا تیار کرو، کیونکہ انہیں ایک ایسی صورت حال لاحق ہو گئی ہے، جس نے انہیں مشغول کر دیا ہے۔“ (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔