سنن الدارقطني
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان
بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْقَبْرِ باب: قبرپر (نماز جنازہ) ادا کرنا
حدیث نمبر: 1840
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ أَبُو هِشَامٍ ، وَأَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ . ح وَحَدَّثَنَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، قَالا : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، ثنا الشَّيْبَانِيُّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِقَبْرٍ دُفِنَ حَدِيثًا ، فَصَلَّى عَلَيْهِ وَكَبَّرَ أَرْبَعًا " . قُلْتُ : مَنْ حَدَّثَكَ ؟ قَالَ : " الثِّقَةُ " ، مَنْ شَهِدَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ .محمد محی الدین
امام شعبی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک قبر کے پاس سے گزرے، جس کے صاحب قبر کو کچھ عرصہ پہلے دفن کیا گیا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ ادا کی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز جنازہ میں چار مرتبہ تکبیر کہی۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے امام شعبی سے پوچھا: آپ کو یہ حدیث کس نے سنائی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ”ایک قابل اعتماد شخصیت نے سنائی ہے، جو اس موقع پر موجود تھے، وہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ہیں۔“