سنن الدارقطني
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان
بَابُ حَثْيِ التُّرَابِ عَلَى الْمَيِّتِ باب: مٹھیوں میں مٹی لے کر میت (یعنی قبر (پر ڈالنا
حدیث نمبر: 1837
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ ، ثنا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثنا الْمُحَارِبِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : " صَلَّى عُمَرُ عَلَى بَعْضِ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ : لأُصَلِّيَنَّ عَلَيْهَا مثل آخِرِ صَلاةٍ صَلاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى مِثْلِهَا ، فَكَبَّرَ عَلَيْهَا أَرْبَعًا " .محمد محی الدین
مسروق بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک زوجہ محترمہ کی نماز جنازہ پڑھائی، تو میں نے انہیں یہ کہتے ہوئے سنا: ”میں اس خاتون کی نماز جنازہ اس طرح پڑھاؤں گا، جس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری مرتبہ نماز جنازہ پڑھائی تھی۔“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے چار مرتبہ تکبیر کہی۔