سنن الدارقطني
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان
بَابُ وَضْعِ الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى وَرَفْعِ الْأَيْدِي عِنْدَ التَّكْبِيرِ باب: (نماز جنازہ کے دوران) دایاں ہاتھ بائیں پر رکھنا ‘ تکبیر کہتے ہوئے دونوں ہاتھ بلند کرنا
حدیث نمبر: 1833
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمْدَوَيْهِ ، ثنا مَحْمُودُ بْنُ آدَمَ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، " أَنَّ امْرَأَةً نَصْرَانِيَّةً مَاتَتْ وَفِي بَطْنِهَا وَلَدٌ مُسْلِمٌ ، فَأَمَرَ عُمَرُ أَنْ تُدْفَنَ مَعَ الْمُسْلِمِينَ مِنْ أَجْلِ وَلَدِهَا " .محمد محی الدین
عمرو بیان کرتے ہیں: ایک عیسائی عورت کا انتقال ہو گیا، جس کے پیٹ میں ایک مسلمان (کا) بچہ تھا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہ حکم دیا کہ اس عورت کو اس بچے کی وجہ سے مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کیا جائے۔