سنن الدارقطني
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان
بَابُ التَّسْلِيمِ فِي الْجِنَازَةِ وَاحِدًا وَالتَّكْبِيرِ أَرْبَعًا وَخَمْسًا وَقِرَاءَةَ الْفَاتِحَةِ باب: نماز جنازہ میں ایک سلام پھیرا جائے گا ‘ چاریاپانچ تکبیریں کہی جائیں گی اور سورہ فاتحہ پڑھی جائے
حدیث نمبر: 1824
حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الشَّهِيدِيُّ ، ثنا ابْنُ فُضَيْلٍ ، نا لَيْثٌ ، عَنِ الْمُرَقَّعِ ، قَالَ : صَلَّيْتُ خَلْفَ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ عَلَى جِنَازَةٍ فَكَبَّرَ عَلَيْهَا خَمْسًا ، وَقَالَ : " صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى جِنَازَةٍ فَكَبَّرَ خَمْسًا فَإِنِّي لا أَدَعُهَا لأَحَدٍ بَعْدَهُ " .محمد محی الدین
مرقع نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں ایک نماز جنازہ ادا کی، تو انہوں نے اس میں پانچ مرتبہ تکبیر کہی، انہوں نے یہ بتایا: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں ایک نماز جنازہ ادا کی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی پانچ مرتبہ تکبیر کہی تھی، اس لیے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی بھی شخص کی وجہ سے انہیں ترک نہیں کروں گا۔“