سنن الدارقطني
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان
بَابُ التَّسْلِيمِ فِي الْجِنَازَةِ وَاحِدًا وَالتَّكْبِيرِ أَرْبَعًا وَخَمْسًا وَقِرَاءَةَ الْفَاتِحَةِ باب: نماز جنازہ میں ایک سلام پھیرا جائے گا ‘ چاریاپانچ تکبیریں کہی جائیں گی اور سورہ فاتحہ پڑھی جائے
حدیث نمبر: 1822
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ ، نا ابْنُ فُضَيْلٍ ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ حَمْزَةَ ، قَالَ : صَلَّيْتُ خَلْفَ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ عَلَى جِنَازَةٍ فَكَبَّرَ خَمْسًا ، ثُمَّ قَالَ : " صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى جِنَازَةٍ فَكَبَّرَ خَمْسًا فَلَنْ نَدَعَهَا لأَحَدٍ " .محمد محی الدین
ایوب بن سعید بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں نماز جنازہ ادا کی، تو انہوں نے پانچ تکبیریں کہیں، پھر انہوں نے یہ بات بیان کی کہ: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں ایک نماز جنازہ ادا کی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی پانچ تکبیریں کہی تھیں، اس لیے ہم کسی بھی شخص کی وجہ سے انہیں ترک نہیں کریں گے۔“