سنن الدارقطني
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان
بَابُ مَكَانِ قَبْرِ آدَمَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالتَّكْبِيرِ عَلَيْهِ أَرْبَعًا باب: حضرت آدم (علیہ السلام) کی قبر کی جگہ اور ان پرچارتکبیروں کا کہا جانا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْقَلانِسِيُّ أَبُو جَعْفَرٍ الْمُخَرِّمِيُّ ، ثنا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، ثنا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسٍ ، كَذَا قَالَ : قَالَ : " كَبَّرَتِ الْمَلائِكَةُ عَلَى آدَمَ أَرْبَعًا ، وَكَبَّرَ أَبُو بَكْرٍ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعًا ، وَكَبَّرَ عُمَرُ عَلَى أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، أَرْبَعًا ، وَكَبَّرَ صُهَيْبٌ عَلَى عُمَرَ أَرْبَعًا ، وَكَبَّرَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ عَلَى عَلِيٍّ أَرْبَعًا ، وَكَبَّرَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ عَلَى الْحَسَنِ أَرْبَعًا " . مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ هَذَا ضَعِيفٌ.سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: فرشتوں نے سیدنا آدم علیہ السلام پر چار تکبیریں کہی تھیں، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر چار تکبیریں کہی تھیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ پر چار تکبیریں کہی تھیں، سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پر چار تکبیریں کہی تھیں، سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر چار تکبیریں کہی تھیں، سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ نے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ پر چار تکبیریں کہی تھیں۔ اس روایت کا راوی محمد بن ولید ضعیف ہے۔