سنن الدارقطني
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان
بَابُ مَكَانِ قَبْرِ آدَمَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالتَّكْبِيرِ عَلَيْهِ أَرْبَعًا باب: حضرت آدم (علیہ السلام) کی قبر کی جگہ اور ان پرچارتکبیروں کا کہا جانا
حدیث نمبر: 1813
ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا الْفَضْلُ الْبَزَّازُ ، ثنا أَبُو عُبَيْدَةَ الْحَدَّادُ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عُتَيٍّ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِنَّ الْمَلائِكَةَ صَلَّتْ عَلَى آدَمَ فَكَبَّرَتْ عَلَيْهِ أَرْبَعًا ، وَقَالُوا : هَذِهِ سُنَّتُكُمْ يَا بَنِي آدَمَ " .محمد محی الدین
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”فرشتوں نے سیدنا آدم علیہ السلام کی نماز جنازہ ادا کی تھی، انہوں نے ان پر چار تکبیریں پڑھی تھیں، انہوں نے یہ کہا: اے اولاد آدم! تمہارا (نماز جنازہ ادا کرنے کا) یہ طریقہ ہے۔“