حدیث نمبر: 1801
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ ، عَنْ عَمِّهِ ، قَالَ : " خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَسْقِي بِالنَّاسِ ، فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَتَيْنِ وَجَهَرَ بِالْقِرَاءَةِ ، وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ وَرَفَعَ يَدَيْهِ يَدْعُو ، فَدَعَا وَاسْتَسْقَى وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ " .محمد محی الدین
عباد بن تمیم اپنے چچا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بارش کی دعا مانگنے لوگوں کے ساتھ نکلے، آپ نے وہاں لوگوں کو دو رکعات پڑھائیں جن میں آپ نے بلند آواز میں قراءت کی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر کو الٹا دیا اور اپنے دونوں ہاتھ بلند کر کے دعا مانگی، آپ نے بارش کے نزول کی دعا کی، آپ کا رخ قبلہ کی طرف تھا۔