حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدِ بْنِ جَرِيرٍ ، ثنا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ طَلْحَةَ ، قَالَ : أَرْسَلَنِي مَرْوَانُ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ أَسْأَلُهُ عَنْ سُنَّةِ الاسْتِسْقَاءِ ، فَقَالَ : " سُنَّةُ الاسْتِسْقَاءِ سُنَّةُ الصَّلاةِ فِي الْعِيدَيْنِ ، إِلا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَلَبَ رِدَاءَهُ فَجَعَلَ يَمِينَهُ عَلَى يَسَارِهِ وَيَسَارَهُ عَلَى يَمِينِهِ ، وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ وَكَبَّرَ فِي الأُولَى سَبْعَ تَكْبِيرَاتٍ ، وَقَرَأَ : سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى ، وَقَرَأَ فِي الثَّانِيَةِ : هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ ، وَكَبَّرَ فِيهَا خَمْسَ تَكْبِيرَاتٍ " .طلحہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: مروان نے مجھے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بھیجا تاکہ میں ان سے نماز استسقاء کا سنت طریقہ دریافت کر سکوں۔ تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: استسقاء (یعنی بارش کی دعا کے لیے) سنت یہ ہے کہ عیدگاہ میں نماز استسقاء ادا کی جائے۔ البتہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر کو الٹا بھی کیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے دائیں حصے کو بائیں طرف اور بائیں حصے کو دائیں طرف کر دیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعت نماز ادا کی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلی رکعت میں سات مرتبہ تکبیر کہی تھی اور سورۃ الاعلیٰ کی تلاوت کی تھی، جبکہ دوسری رکعت میں سورۃ الغاشیہ کی تلاوت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسری رکعت میں پانچ مرتبہ تکبیر کہی تھی۔