حدیث نمبر: 1799
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَيْرُوزٍ ، ثنا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، نا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، سَمِعَ عَبَّادَ بْنَ تَمِيمٍ ، يُحَدِّثُ عَنْ عَمِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ إِلَى الْمُصَلَّى يَسْتَسْقِي فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ فَقَلَبَ رِدَاءَهُ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ " ، قَالَ سُفْيَانُ : جَعَلَ الْيَمِينَ عَلَى الشِّمَالِ وَالشِّمَالَ عَلَى الْيَمِينِ.محمد محی الدین
عباد بن تمیم اپنے چچا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عیدگاہ کی طرف تشریف لے گئے، تاکہ نماز استسقاء ادا کریں (دعا مانگتے ہوئے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبلہ کی طرف رخ کیا، آپ نے اپنی چادر کو الٹا دیا اور دو رکعت (نماز استسقاء) ادا کی۔ سفیان نامی راوی کہتے ہیں: چادر کو الٹا کرتے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے دائیں حصے کو بائیں طرف اور بائیں حصے کو دائیں طرف کر دیا۔