سنن الدارقطني
كتاب العيدين— عیدین کا بیان
بَابُ صِفَةِ صَلَاةِ الْخُسُوفِ وَالْكُسُوفِ وَهَيْئَتِهِمَا باب: سورج گرہن اور چاندگرہن کی نماز کا طریقہ
حدیث نمبر: 1793
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الثَّلْجِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَزَّازُ ، ثنا بَكَّارُ بْنُ يُونُسَ أَبُو يُونُسَ الرَّامِي ، ثنا حُمَيْدٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ، قَالَ : كَسَفَتِ الشَّمْسُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ " . الْحَدِيثَ ، وَقَالَ فِيهِ : " وَلَكِنَّ اللَّهَ إِذَا تَجَلَّى لِشَيْءٍ مِنْ خَلْقِهِ خَشَعَ لَهُ ، فَإِذَا كَسَفَ وَاحِدٌ مِنْهُمَا فَصَلُّوا وَادْعُوا " .محمد محی الدین
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں سورج گرہن ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سورج اور چاند یہ دونوں نشانیاں ہیں۔“ اس روایت میں یہ بھی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق میں سے کسی چیز پر تجلی کرتا ہے، تو وہ اس کی بارگاہ میں خشوع و خضوع کے ساتھ (جھک جاتی ہے)، تو جب ان دونوں میں سے کوئی ایک گرہن ہو جائے، تو تم نماز ادا کرو اور دعا مانگو۔“