سنن الدارقطني
كتاب العيدين— عیدین کا بیان
بَابُ صِفَةِ صَلَاةِ الْخُسُوفِ وَالْكُسُوفِ وَهَيْئَتِهِمَا باب: سورج گرہن اور چاندگرہن کی نماز کا طریقہ
حدیث نمبر: 1790
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي دَاوُدَ ، ثنا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ ، أَخْبَرَنِي أبِي ، ثنا الأَوْزَاعِيُّ ، أَخْبَرَنِي الزُّهْرِيُّ ، أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، " أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ قِرَاءَةً طَوِيلَةً يَجْهَرُ بِهَا " ، يَعْنِي فِي صَلاةِ الْكُسُوفِ . قَالَ ابْنُ أَبِي دَاوُدَ : هَذِهِ سُنَّةٌ تَفَرَّدَ بِهَا أَهْلُ الْمَدِينَةِ الْجَهْرُ.محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (سورج گرہن کی نماز میں) طویل قراءت کی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلند آواز میں قراءت کی تھی، راوی کہتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورج گرہن کی نماز میں ایسا کیا تھا۔ ابن ابی داؤد نامی راوی بیان کرتے ہیں: بلند آواز میں قراءت کرنے کو نقل کرنے میں اہل مدینہ منفرد ہیں۔