سنن الدارقطني
كتاب العيدين— عیدین کا بیان
بَابُ صِفَةِ صَلَاةِ الْخَوْفِ وَأَقْسَامِهَا باب: نماز خوف کا طریقہ اور اس کی اقسام
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَحْمُودٍ السَّرَّاجُ ، قَالا : نا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِي مَذْعُورٍ ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، ثنا عَنْبَسَةُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ جَابِرٍ ، " أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ مُحَاصِرًا بَنِي مُحَارِبٍ بِنَخْلٍ ثُمَّ نُودِيَ فِي النَّاسِ أَنَّ الصَّلاةَ جَامِعَةٌ ، فَجَعَلَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَائِفَتَيْنِ طَائِفَةٌ مُقْبِلَةٌ عَلَى الْعَدُوِّ يَتَحَدَّثُونَ وَصَلَّى بِطَائِفَةٍ رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ سَلَّمَ فَانْصَرَفُوا فَكَانُوا مَكَانَ إِخْوَانِهِمْ ، وَجَاءَتِ الطَّائِفَةُ الأُخْرَى فَصَلَّى بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَتَيْنِ ، فَكَانَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ وَلِكُلِّ طَائِفَةٍ رَكْعَتَيْنِ " .سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نخل کے مقام پر بنو محارب کا محاصرہ کر لیا، پھر لوگوں میں اعلان ہوا کہ نماز ہونے لگی ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا، ایک حصے کا رخ دشمن کی طرف تھا، یہ لوگ آپس میں بات چیت بھی کر رہے تھے، دوسرے گروہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعات پڑھا کر سلام پھیر لیا، وہ لوگ اٹھے اور اپنے ساتھیوں کی جگہ چلے گئے، پھر دوسرا گروہ آیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بھی دو رکعات پڑھائیں، یوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی چار رکعات ہوئیں اور ہر گروہ نے دو رکعات ادا کیں۔