سنن الدارقطني
كتاب العيدين— عیدین کا بیان
بَابُ صِفَةِ صَلَاةِ الْخَوْفِ وَأَقْسَامِهَا باب: نماز خوف کا طریقہ اور اس کی اقسام
حدیث نمبر: 1775
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالا : نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : " صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةَ الْخَوْفِ بِإِحْدَى الطَّائِفَتَيْنِ رَكْعَةً وَالطَّائِفَةُ الأُخْرَى مُوَاجِهَةَ الْعَدُوِّ ، ثُمَّ انْصَرَفُوا فَقَامُوا فِي مَقَامِ أَصْحَابِهِمْ مُقْبِلِينَ عَلَى الْعَدُوِّ وَجَاءَ أُولَئِكَ فَصَلَّى بِهِمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَةً ، ثُمَّ سَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ صَلَّى هَؤُلاءِ رَكْعَةً وَهَؤُلاءِ رَكْعَةً " . تَابَعَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، وَابْنُ جُرَيْجٍ ، وَالنُّعْمَانُ بْنُ رَاشِدٍ ، وَغَيْرُهُمْ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ.محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز خوف میں دو گروہوں میں سے ایک گروہ کو ایک رکعت پڑھائی اور دوسرا گروہ دشمن کی طرف رخ کر کے کھڑا رہا۔ پھر وہ لوگ پیچھے ہٹ گئے اور اپنے ساتھیوں کی جگہ دشمن کی طرف رخ کر کے کھڑے ہو گئے اور دوسرے والے لوگ آگے آ گئے۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک رکعت پڑھائی۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیر دیا۔ پھر ایک گروہ نے ایک رکعت ادا کر لی اور دوسرے گروہ نے بھی ایک رکعت ادا کر لی۔